مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)یونین کونسل دنگرام سنگوٹہ کے علاقہ صابونے ٹوپسین کے عوام کا روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،حکام کو پندرہ دن کی ڈیڈلائن دے دی ،معیاری میٹریل کیساتھ کام شروع نہ ہواتو راست اقدام اٹھائیں گے،اس سلسلے میں سینکڑوں کی تعدادمیں اہلیان علاقہ نے ضلعی کونسلراورمسلم لیگ ن کے راہنما عاصم خان کی قیادت میں سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اورمظاہرین نے صوبائی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی،قبل ازیں عاصم خان نے اہلیان علاقہ کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونین کونسل سنگوٹہ دنگرام کے علاقہ صابونے ٹوپسین اس جدید دورمیں بھی بجلی،پانی،روڈ،صحت ،تعلیم اور زندگی کی دیگر سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے،انہوں نے کہاکہ روڈ نہ ہونے کے سبب مریض کو علاج معالجہ کیلئے بروقت ہسپتال نہیں پہنچایا جاسکتا اوبعض اوقات مریض راستے ہی میں دم توڑجاتاہے اس سلسلے میں عوام کے پر زور اصرار پر ٹی ایم اے کے ذریعے روڈ پر اسی لاکھ روپے کی لاگت سے کام شروع کیا گیا جس میں نہ پل اور نہ ہی کلوٹ کا کوئی انتظام تھا بلکہ ناہموارروڈپر تارکول ڈالا گیا جو صرف تین دنوں میں دوبارہ اپنی پرانی حالت میں آگئی جس سے مسئلہ توحل نہیں ہوا مگر حکومتی خزانے کو نقصان پہنچ گیا،انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے کام میں غفلت کا مظاہرہ کیا ہے ان کیخلاف کارروائی کی جائے ،اس سلسلے میں ہم نے خود بھی ڈائریکٹرانٹی کرپشن اور وزیراعلیٰ کو تحریری طورپر بمعہ تصاویر درخواستیں بھی ارسال کی ہیں،انہوں نے کہاکہ اگر پندرہ دنوں میں روڈ پر معیاری میٹریل کے ساتھ کام شروع نہیں ہوا تو راست اقدام اٹھانے پر مجبورہوجائیں گے۔
Discussion about this post