راولپنڈی(آن لائن نیوز زمونگ سوات): سیاست کے میدان کے بعد فوج میں بھی احتساب کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپشن میں ملوث 11فوجی افسران اور دو جوانوں کو برطرف کر کے ان کو دی جانے والی مراعات بھی واپس لے لی ہیں۔ برخاست کے جانے والوں میں ایک لیفٹننٹ جنرل اور ایک میجر جنرل بھی شامل ہیں۔
برطرف ہونے والے تیرہ افسران میں پانچ بریگیڈئیر، تین کرنل اور ایک میجر بھی شامل ہیں۔ برطرف کیے جانے والوں میں لیفٹننٹ جنرل عبد اللہ خٹک ، میجر جنرل اعجاز شاہد، بریگیڈئیر حیدر م، بریگیڈئیر اسد، بریگیڈئیر عامراور بریگیڈئیر سیف اللہ سمیت کرنل حیدر اور میجر نجیب شامل ہیں۔ بر طرف کیے جانے والے افسرابن نے فرنٹئیر کانسٹیبلری میں خدمات انجام دیں۔
Discussion about this post