اسلام آباد(آن لائن نیوز زمونگ سوات): وزیر اعظم ہاؤس میں آج ایک اہم بیٹھک لگنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزرا اور پارٹی کے سینئیر رہنماؤں کو آج شام چائے پر بلا لیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کابینہ اراکین اور سینئیر قیادت سے ملاقات میں ملکی حالات پر بات چیت کریں گے۔ ملاقات میں وفاقی وزرا وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت کا احوال بھی دریافت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات وفاقی وزرا کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف طبی معائنے اور علاج کے لیے گذشتہ ہفتے لندن روانہ ہوئے تھے جہاں 5 روز قیام کے دوران وزیر اعظم نواز شریف وطن واپس پہنچے۔ آج ہونے والی ملاقات میں پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن کے حوالے سے بھی بات ہونے کا امکان ہے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post