ممبئی (آن لائن نیوز)بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نانا پاٹیکر کے ساتھ نئی فلم ”تڑکا“ میں جلوہ گر ہوں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاپسی پنو پرکاش راج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”تڑکا“ میں نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کرنے کے سلسلے میں کافی پرجوش ہیں۔
اداکارہ نے کہاکہ سنیئر اداکار کے ساتھ کام کرنا ’سونے پہ سہاگا‘ جیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کر کے ان کی فنکارانہ صلاحتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔فلم کی شوٹنگ مئی کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post