اگر یہ خبریں درست ہیں تو ایپل کار جرمن زبان میں بھی بات کرے گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کا جرمنی میں خفیہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سیل ہے جہاں ایپل کار تیار کی جا رہی ہے۔ جرمن اخبار کے مطابق جرمنی کی ریسرچ ٹیم میں 15سے 20 اعلیٰ دماغ موجود ہیں جو انجینئرنگ، سافٹ وئیر، ہارڈ وئیر اور سیلز سے متعلق ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس ٹیم میں شامل افراد کو اُن کی پرانی کمپنیوں سے بڑی پرکشش مراعات پر جمع کیا گیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ ایپل کی کار جسے آئی کار کا نام دیا گیا ہے وہ 2019 یا 2020تک مارکیٹ میں آئےگی۔یہ کار ڈائریکٹ سیل پروگرام یا کار شیئرنگ کے تحت دستیاب ہوگی۔
جرمنی کے اخبار نے کہا ہے کہ آئی کار کو کاروں کے پرزے بنانے والی کمپنی ماگنا کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے۔ جرمن اخبار کی رپورٹ سے ایک بات تو واضح ہے کہ ایپل کار بنا رہا ہے اور اس کے لیے وہ ساری دنیا سے زہین افراد جمع کر رہا ہے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post