ا لپوری(زمونگ سوات ڈاٹ کام )شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ناظم نیاز احمد خان نے تحصیل میونیسپل ایڈمینسٹریشن الپوری اور پورن کوہدایت کی ہے کہ حالیہ سیلاب میں بند شانگلہ کے تمام بالائی علاقوں کو جانے والے لنکس سڑکیں فوری طور پر کھولی جائے ،عوامی مسائیل کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ناظم نیاز احمد خان نے جمعے کے روز اپنے دفتر الپوری میں تحصیل میو نسپل ایڈمینسٹریشن الپوری،اور تحصیل میونسپل آفسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، ڈسٹرکٹ ناظم نیاز احمد خان نے کہا کہ ہم نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کئے ہیں کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائے،سیلاب سے متاثرہ ہر بالائی علاقوں تک لنکس روڈ کی صفائی ۔ سیلاب سے متاثرہ واٹرسپلائی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے ،سیلاب سے متاثرہ تمام مشکلات کو حل کیا جائیگا۔ نیاز احمد خان نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی آباد کاری اور ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،اس موقع پر تمام تحصیلوں اور ضلع انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب میں متاثرہونے والے تمام لنکس روڈ کو فوری طور پر کھولا جائے،متاثرہ علاقوں کی سروے کیلئے ٹیمیں روانہ کی جائے اور متاثرین کی امداد کی جائے۔
Discussion about this post