مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات مکمل،شہزادعالم روزنامہ آج سوات پریس کلب کے چیئرمین جبکہ شیرین زادہ سوات یونین آف جرنلسٹ کے صدر منتخب،سوات کے صحافی جو الیکشن کے وجہ سے دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے تھے اس سلسلے میں مقامی عمائدین کا ایک جرگہ ہوا جس میں دونوں گروپوں کے باہمی رضامندی پرسوات پریس کلب اوریونین کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کیلئے 21اپریل کی تاریخ مقررکی گئی تھی جس میں غلام فاروق گروپ کے تمام امیدواروں نے مقررہ وقت پر کاغذات جمع کرادئے جن کے مقابلے میں کسی بھی امیدوارنے گاغذات جمع نہیں کرائے ،اکیس تاریخ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت گزرنے کے بعد الیکشن کمیٹی کے ممبران حاجی عبدالرحیم ،حاجی رشید احمد،اور انفارمیشن ڈائریکٹرسرور خٹک نے کاغذات جمع کرانے والے پینل کی کامیابی کا اعلان کردیا جس کے مطابق روزنامہ آج اور اے آر وائی نیوز کے شہزادعالم سوات پریس کلب کے چیئرمین،وائس چیئرمین عبیداللہ عابدروزنامہ آئین،وحدت،جنرل سیکرٹری خورشید علی اب تک نیوز،ڈپٹی جنرل سیکرٹری جاوید اقبال میرخانخیل روزنامہ پاکستان،جائنٹ سیکرٹری مرادعلی جیونیوز،فنانس سیکرٹری ناصرعالم روزنامہ اوصاف ،جبکہ سوات یونین آف جرنلسٹ کیلئے ایکسپریس نیوز کے شیرین زادہ صدر،سینئرنائب صدر سلیمان یوسفزئی روزنامہ الاخبار،نائب صدر اسماعیل خان روزنامہ سماء،جنرل سیکرٹری حضرت علی باچا روزنامہ ایکسپریس،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدحیات چمن رائل نیوز،جائنٹ سیکرٹری لیاقت علی راحیل روزنامہ پاکستان اور انورزیب فنانس سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہوگئے،جبکہ سوات پریس کلب اور سوات یونین اف جرنلسٹ کے ایگزیکٹیو کونسل کیلئے متفقہ طور پر غلام فاروق سپین دادا کو چیف ارگنائزر اور صلاح الدین ،حضرت بلال ،رشید اقبال اور فضل رحیم خان کو ممبران منتخب کیا گیا ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post