کراچی( آن لائن نیوز زمونگ سوات):کراچی آپریشن کے حوالے سے رینجرز کے اختیارات ختم ہونے میں 11روز باقی رہ گئے ہیں،3مئی کو رینجرز اختیارات ختم ہوجائینگے،جس کے باعث رینجرز نے اختیارات میں توسیع کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیاہے۔ذرائع کے مطابق سندھ وزارت داخلہ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کیلئے تاحال وزیراعلیٰ سندھ کو سمری نہیں بجھوائی ہے جس کے باعث رینجرز حکام نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیاہے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ کی وزارت داخلہ کو درخواست کی ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ وزارت داخلہ اختیارات میں توسیع کیلئے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجے گی جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ ہی رینجرز اختیارات میں توسیع دینگے۔
Discussion about this post