اسلام آباد (آن لائن نیوز زمونگ سوات)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ترکی کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جس کے باعث عدالتی کمیشن کی تشکیل کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے ۔ ہفتہ کو چیف جسٹس کی ترکی روانگی کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس ثاقب نثار سے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے سینئر ججز اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جسٹس ثاقب نثار ایک ہفتے تک قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گے۔قائم مقام چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ خط چیف جسٹس کو لکھا گیا ، فیصلہ بھی وہی کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا فیصلہ خالصتاً چیف جسٹس کی صوابدید ہے اوروہی فیصلہ کریں گی ٗ قائم مقام چیف جسٹس تحقیقاتی کمیشن پر کوئی بھی رائے دینے کا مجاز نہیں ٗ انکوائری کمیشن کا بننا اور اس کے ٹی او ار طے کرنا چیف جسٹس کا اختیار ہے۔دوسری جانب رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی یکم مئی کو واپس آکر اپنا عہدہ سنبھالیں گے اور حکومتی خط کا جائزہ لینگے ۔
Discussion about this post