فیس بک نے میسنجر کے آئی او ایس اور اینڈروئیڈ صارفین کے لیے گروپ وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول آڈیو کالز کا فیچر متعارف کر ادیا گیا ہے۔
اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے فون کے آئیکون پر ٹیپ کریں اور اُن ممبران کو منتخب کرتے جائیں جنہیں آپ گروپ آڈیو کال کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعدایپلی کیشن سب نمبرز پر ایک ساتھ کال ملا دے گی۔
فیس بک نے پہلی بار ون ٹو ون آڈیو کال کا فیچر 2014 میں متعارف کرایا تھا، جسے اب گروپ کالز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ صارفین ایک گروپ کال میں 50 ممبران سے ایک ساتھ بات کر سکتے ہیں۔
فیس بک گروپ ویڈیو کال کے فیچر کے تجربات بھی کر رہا ہے، امید ہے مستقبل قریب میں اسے بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔
فیس بک میسنجر پر دوستوں کے ساتھ شطرنج کھیلی جا سکتی ہے
سائنس و ٹیکنالوجی اگر آپ میسنجر پر دوستوں کے ساتھ بات چیت کر کے تھک گئے ہوں تو اب آپ...
Read more
Discussion about this post