سوات (زمونگ سوات نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے معاون خصوصی سردار سورن سنگھ کے قتل میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما بلدیو کمار کو گرفتار کر لیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی مالاکنڈ نے بتایاکہ سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما بلدیوکمار کو گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ٗان کا کہنا تھا کہ بلدیو کمار کو تحصیل بری کوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سردار سورن سنگھ پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے اقلیتی نشست پر ضلع کونسلر منتخب ہوئے تھے تاہم انہیں دو روز قبل بونیر کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں اب تک 6ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جنہیں آئندہ ایک دو روز تک میڈیا کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔سردار سورن سنگھ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو ا پرویز خٹک کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور تھے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post