زینکو فلائی (Zanco Fly) فون کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون ہے، اسی لیے یہ جیلوں کے قیدیوں میں خاصا مقبول ہے۔
زینکو فلائی کی سکرین صرف 0.66 انچ کی ہے۔ اسی وجہ سے قیدی اسے ایمزون سے خریدتے ہیں اور بڑے آرام سے چھپا کر جیل میں لے جاتے ہیں۔
فون کے ریویو سیکشن میں قیدیوں نے اس فون کے بارے میں اپنے تبصرے بھی لکھے ہیں ۔
کئی قیدیوں نےبتایا کہ انہوں نے کس طرح فون کو چھپایا اور جیل میں لے گئے۔
سابقہ قیدی کارل کاٹرمول، جس نے جیل کے قیدیوں کے لیے ایک ویب سائٹ پر گائیڈ بنائی ہوئی ہے،کا کہنا ہے کہ جیل میں آئی فون جیسی چیزیں نہیں چھپ سکتی ہیں۔ اس لیے جیل میں آئی فون جیسے فون رکھنا بے وقوفی ہے۔
زینکو فلائی کا سائز 71.8×23.5×13.0 ملی میٹر ہے۔ اس کا وزن صرف 20 گرام ہے۔اس میں قیدیوں کی دلچسپی کا اہم فیچر وائس چینجر بھی ہے۔ اس فون کی قیمت 24.99پاؤنڈ ہے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post