سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے رامیٹ میں پہاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ،متوفی کے بھائی نے قتل قراردیکر مخالفین کے خلاف دعویداری کرادی ،پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل بحرین کے علاقے رامیٹ میں لکڑی کے لئے جانے والے شخص اکبرخان ولد فجون کی لاش پہاڑی سے ملی ،جس کو متوفی کے بھائی شبیر خان نے قتل قراردیتے ہوئے مخالفین میر حاتم اور محمد افضل پسران محمدجان اور ہمایون خان ولد سعداللہ جان ساکنان رامیٹ پر دعویداری کی ہے جس پر بحرین پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
ADVERTISEMENT
Discussion about this post