سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے شموزئی میں اے این پی نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا گیا ،احتجاجی مظاہرہ تحصیل بریکوٹ کے علاقے شموزئی چوک میں کیا گیا جس کی قیادت اے این پی سوات کے صدر شیرشاہ خان اور سابق ایم پی اے وقار خان نے کی،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ سوات سمیت ڈویژن بھر میں ٹارگٹ کلنگ کا بازار گرم ہے اور اب تک اے این پی سمیت پولیس اور دیگر اہم افراد کو قتل کردیا گیا ہے ،لیکن ابھی تک ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ بونیر میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی سورن سنگھ کے قتل کے باوجود پی ٹی آئی کے کسی رہنما نے ان کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی ،انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post