نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
bisham, nomolood bache ki lash baramad
April 18, 2017
اسلام آباد(آن لائن نیوز زمونگ سوات): پانامہ لیکس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک سیاسی ہلچل پیدا کی۔ جس پر جہاں عالمی رہنماؤں سے استعفوں کا مطالبہ یا گیا وہیں پاکستان میں بھی اپوزیشن نے حکومت کو اس معاملے پر ٹف ٹائم دینے کی ٹھانی اور وزیر اعظم نواز شریف سے پانامہ لیکس کے معاملے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ان سے اپنے عہدے کو خیر باد کہنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
جہاں اپوزیشن نے حکومت کو ف ٹائم دیا وہیں اب حکومت نے بھی اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی اور اسی ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ پانامہ لیکس پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے ایک جانب سندھ کا رخ کیا اور دوسری جانب انہوں نے پنجاب کا پروگرام دے دیا ۔
جس پر حکومتی حلقوں نے بھی جوابی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے خلاف شواہد اکٹھا کر لئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن کی تشکیل ہوتے ہی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بارے میں بھی اہم شواہد منظر عام پر لائے جائیں گے ۔حکومتی حلقوں کی جانب سے عمران خان اور ان کے مالی طور پر مستحکم قریبی ساتھیوں کو نشانہ بنایا جائے گا ۔ پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے اندرون و بیرون ملک کاروبار اور مالی امور کی تفصیلات تک حکومتی اداروں نے بھی رسائی حاصل کرلی ۔
ای او بی آئی ، قومی بنکوں کے قرضوں اور رئیل اسٹیٹ کے امور کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں ۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بارے میں حاصل دستاویزات پر سیاسی کارڈ حکومت ایک حکمت عملی کے تحت کھیلے گی ۔ حکومتی حلقوں نے صاف بتادیا اب محض خاموشی سے کام نہیں چلے گا بلکہ اب پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا نامہ اعمال بھی سامنے لایا جائے گا ۔پانامہ لیکس پر اپوزیشن جماعتیں بھی باہم رابطے میں ہیں تاہم آئندہ کے لیے طے کیے جانے والے لائحہ عمل کے حوالے سے اپوزیشن کا اجلاس دو مئی کو ہوگا ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post