کراچی (آن لائن نیوز زمونگ سوات) سابق چیف سلیکٹر عبدالقادر نے پی سی بی میں کام کرنے کیلئے شرائط پیش کر تے ہوئے کہاہے کہ جب تک نجم سیٹھی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین ہیں ،اس وقت تک وہ پی سی بی میں کام نہیں کر سکتے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر نجم سیٹھی دس سال تک بھی پی سی بی میں رہے تو ان کا بورڈ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ قومی ٹیم کیلئے کوچ کا تقرر محض پیسے کا ضیاع ہے کیونکہ گرین شرٹس کو ماہر کوچ کی ضرورت ہی نہیں ہے۔تمام معاملات کپتان کے سپرد ہونے چاہئیں جو کھلاڑیوں کیلئے خودرول ماڈل ہو۔ عبدالقادر کا مزید کہنا تھا کہ کپتان کو پوری ٹیم کا انچارج ہونا چاہئے اور میدان پر مخالف ٹیموں کے خلاف جو بھی نتائج بر آمد ہوں،اس کی ذمہ دار بھی کپتان کو قبول کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی قومی ٹیم کوئی سیریز یا ٹورنامنٹ میں ہارتی ہے تو کپتان اور کوچ ایک دوسرے کو ناقص کارکردگی کاذمہ دار ٹھہراتے ہیں تاہم اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔ ایک سوال پر اپنے وقت کے عہد ساز لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کوچ کی تقرری کبھی پاکستان کرکٹ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مددگار نہیں ثابت ہوئی کیونکہ کھلاڑی اپنی محنت اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر بہترین کارکردگی دکھاسکتے ہیں انیس سو ننانوے سے دو ہزار چودہ تک بہت سے غیر ملکی کوچز کو آزمایا گیا لیکن کچھ بھی حاصل نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ انیس سو نناوے اور دو ہزار نو میں جب ورلڈکپس جیتے تو دونوں مرتبہ انتخاب عالم ہی ٹیم کے انچارج تھے۔
نجم سیٹھی کی بے وقوفی کا خمیازہ، آئی سی سی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد ہونے پر بھارت شیر ہوگیا،جوابی دعویٰ دائر کردیا
نئی دہلی ، لاہور (زمونگ سوات ڈاٹ کام) آئی سی سی کی جانب سے پاکستان بورڈ کی درخواست مسترد ہونے...
Read more
Discussion about this post