کوٹلی ستیاں( زمونگ سوات آن لائن نیوز):وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے اور ترقی کیلئے دہشت گردی کاخاتمہ ضروری ہے،دہشت گردی کی لعنت کو اگلے دوسالوں میں ختم کردینگے،ملک میں لوڈشیڈنگ بہت کم ہوگئی ہے،2018ء میں مکمل لوڈشیڈنگ ختم کردینگے،تین سال قبل کی ٹی وی فلمیں دیکھیں ۔آج کا کراچی پہلے کی نسبت کئی زیادہ بہتر ہے،تین بجلی کے منصوبے لگائے،جس میں 100ارب روپے ملک کے بچائے ہیں۔
انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں لوگوں کے گھر گر گئے،مکمل تباہ ہوگئے ہیں،میں نے کہا کہ میں خود جاؤنگا۔مجھے کوٹلی سطح جانے شوق تھا،1990ء میں کوٹلی آیا،آج 26سال کے بعد آپ کی خدمت میں آیا۔اس وقت پنجاب کا وزیراعلیٰ تھا۔اس عرصے میں آٹھ سال ملک سے باہر اور 14مہینے کال کوٹھری میں رہا۔آج پھر آپ کے سامنے ہوں۔یہاں پر جلسہ عوام کی محبت کا ثبوت ہے۔
سارے افسران موجود ہیں جن لوگوں کو چیک نہیں ملا فوری طور پر اگلے چوبیس گھنٹوں میں چیک ان سب کو مل جانے چاہیئں۔انہوں نے کہا کہ کسی کی یہاں کی یہاں کردار کشی یا غیرمہذب زبان استعمال کرنے نہیں آیا۔کسی کے خلاف بولنے نہیں آیا۔دل میں بہت سی باتیں ہیں۔میں یہاں پاکستان کی بات کرنے آیا ہوں۔انہوں نے مجھے راستے میں شاہد خاقان عباسی اور راجہ سرور میرے ساتھ تھے۔
کہتے سڑکوں کا حالات خراب ہے ۔جہلم ریور سے میرپور تک موٹروے اور پھر اس کے ساتھ کوٹلی ستیاں بھی ساتھ ہو۔اس کا سروے ہورہا ہے۔اس منصوبے پر بہت بڑی رقم خرچ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ہم الیکشن کے بات غربت،جہالت کے خاتمے کا خواب،تعلیم کو بڑھانے کا خواب،ہسپتال بنانے کا خواب ،عوام کی خوشحالی کا خواب لے کر آئے۔میں اس پاکستان کا خواب دیکھتا ہوں جب2013ء میں بجلی 18,18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی اور مظاہرے ہوتے۔کوں وہ شخص ہے جس نے اندھیرے پیدا کیے۔لوڈشیڈنگ بہت کم ہوگئی ہے،2018ء میں مکمل لوڈشیڈنگ ختم کردینگے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post