ADVERTISEMENT
گوانگ ژو (زمونگ سوات آن لائن نیوز) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ میں زبردست طوفان نے تباہی مچا دی ، طوفان سے 7افراد زخمی ہو گئے جبکہ تین گاﺅں میں 540مکانوں کو زبردست نقصان پہنچا ، شدید زخمی4افراد کو فوری طورپر ہسپتال پہنچا یا گیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک گاﺅں میں 2000مربع میٹر کے علاقے میں مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں جن سے دو افراد زخمی ہوئے ، ریسکیو ٹیمیں موقع پر لوگوں کی مدد کررہی ہیں ۔
Discussion about this post