مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)وطن پال یوتھ آرگنائزیشن نے سوات کے تمام حلقوں میں تنظیمیں بنانے کیلئے آرگنائزرکمیٹی قائم کردی ،اس حوالے سے مینگورہ کے ایک مقامی ہوٹل میں وطن پال یوتھ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت پارٹی کے زونل وائس چیئرمین حاجی عمرزادہ کررہے تھے،اس موقع پر آرگنائزرکمیٹی کیلئے عرفان خان میرخانخیل کو چیئرمین مقررکیاگیا جبکہ ذاکرخان،واجد،حمید،احمد،شاہ نواز،اعجاز اورصدام کو کمیٹی کیلئے ممبرامنتخب کردئے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی عمرزادہ،وطن پال یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی آرگنائزرانوراقبال عرف بالے عیسیٰ خیل اور عرفان خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقررکردہ کمیٹی ضلع سوات کے تمام حلقوں میں وطن پال یوتھ آرگنائزیشن کی تنظیمیں قائم کرے گی ،انہوں نے مقررکردہ کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ جلدازجلدکام شروع کرکے تنظیموں کا قیام عمل میں لائے۔
Discussion about this post