اسلام آباد (زمونگ سوات آن لائن نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ حکومت پر ناجائز تنقید کر کے ہمیں ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں، ایسے لوگ اپنے مقاصد میں ناکام ہوں گے، حکومت کا اصل مقصد عوام کو ریلیف دینا اور انکی خدمت کرنا ہے، پاکستان بہت جلد اندھیروں سے نکل کر ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہو گا، ارکان قومی اسمبلی اپنے شب و روز عوام کی فلاح و بہبود کےلئے وقف کر دیں، اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی انقلابی کا زینہ بنے گا ،یہ منصوبہ عوام کی تقدیر بدل دے گا، اپنی تمام تر توجہ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر مرکوز کئے ہوئے ہیں۔منگل کو وزیراعظم نواز شریف سے ارکان قومی اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کرنے والوں میں لیہ سے رکن قومی اسمبلی سید محمد ثقلین شاہ بخاری، ہری پور سے رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان اور مظفرگڑھ سے رکن قومی اسمبلی ملک سلطان محمود ہنجرا شامل تھے۔ان ملاقاتوں میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت کا اصل مقصد عوام کو ریلیف دینا اور ان کی خدمت کرنا ہے، پاکستان بہت جلد اندھیروں سے نکل کر ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہو گا، ارکان قومی اسمبلی اپنے شب و روز عوام کی فلاح و بہبود کےلئے وقف کر دیں، دن رات پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کےلئے کوشاں ہیں، پاکستان چین اقتصادی راہداری عوام کی تقدیر بدل دے گا، اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی انقلابی کا زینہ بنے گا، اپنی تمام تر توجہ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر مرکوز کئے ہوئے ہیں، کچھ لوگ حکومت پر ناجائز تنقید کر کے ہمیں ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں، ایسے لوگ اپنے مقاصد میں ناکام ہوں گے، پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔ملاقات کے دوران ارکان قومی اسمبلی نے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں سے وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کیا ۔ملاقات کے دوران اراکین اسمبلی نے کہا کہ عوام حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور کارکردگی سے بے حد مطمئن ہیں، وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں کو بے حد پذیرائی ملی ہے.
Discussion about this post