ADVERTISEMENT
دبئی(زمونگ سوات آن لائن نیوز)بیوی کے عاشق کو دھمکانے پر دبئی میں مقیم بھارتی شخص کو 3 ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ایک 48 سالہ بھارتی شخص کو اپنے ہی ہم وطن کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کی جانب سے اپنے جس ہم وطن کو دھمکیاں دی گئی تھیں وہ اور اس شخص کی بیگم کے درمیان مبینہ تعلقات تھے۔ اسی باعث اس شخص نے اپنی بیگم کیساتھ مبینہ تعلقات رکھنے والے شخص کو نہ صرف دھمکیاں دیں جبکہ اس کے دفتر جا کر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ اب عدالت کی جانب سے الزام ثابت ہونے پر اس 48 سالہ بھارتی شخص کو 3 ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔
Discussion about this post