فیس بک جیسی کمپنی میں بھی سیکورٹی کی خامیاں ہو سکتی ہیں۔ ڈیو کور کے اورنج سائی نے حال ہی میں پتا چلایا کہ کسی نے فیس بک کے کارپوریٹ سرور (جو سوشل نیٹ ورک سے نہیں جڑا تھا) پر ایک بیک ڈور انسٹال کیا ہوا تھا۔ اس بیک ڈور کا مقصد فیس بک کے ملازمین کی لاگ ان کی تفصیلات پر ہاتھ صاف کرنا تھا۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ اس کے سکرپٹ نے فیس بک کو کتنا نقصان پہنچایا ہے۔
سائی کے مطابق سرور پر ہوسٹ کی گئی فائل ٹرانسفر ایپلی کیشن میں کئی خامیاں تھی، ان خرابیوں کی مدد سے حملہ آور فیس بک کے ملازمین کی ای میل چیک کر سکتا تھا اور کمپنی کے اندرونی معاملات کو دیکھنے کے لیے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک تک رسائی حاصل کر سکتا تھا۔
سائی نے یہ تمام خرابیاں فیس بک کو بتادی، ظاہر ہے انعام پانے کے لیے۔
سائی نے یہ سارا کام فیس بک کے خرابی بتاؤ، انعام پاؤ پروگرام کے تحت کیاتھا۔ فیس بک نے اب اس خرابی کو دور کر دیا ہے۔
اس خرابی سے یہ بات تو واضح ہوگئی ہے کہ فیس بک ہیکروں کا سب سے پسندیدہ ٹارگٹ ہے اور اس خرابی سے یہ بھی پتا چل گیا کہ بڑی بڑی کمپنیاں کبھی بھی تمام خرابیوں سے پاک ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتیں۔
Discussion about this post