مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈڈویژن کیپٹن (ر)عثمان گل نے کہاہے کہ سوات کے صحافیوں نے قیام امن میں جو کرداراداکیا ہے وہ روزروشن کی طرح عیاں ہے،صحافتی برادری اپنی صفوں میں اتفاق واتحاد پیداکرے، وہ گذشتہ روز اپنے دفترمیں صحافیوں کے وفدسے گفتگو کررہے تھے جس میں سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم،سوات یونین آف جرنلسٹ کے صدرشیرین زادہ،فنانس سیکرٹری ناصرعالم اور پرویزعالم پاپا شامل تھے،انہوں نے کہاکہ سوات جن حالات سے گزراہے وہ پوری دنیا کے سامنے ہیں تاہم یہاں کے صحافیوں نے امن کے قیام کیلئے جو کرداراداکیا اورقربانیاں دی ہیں وہ قابل تعریف ہے،سوات کے صحافی اپنی صفوں میں اتفاق واتحاد قائم کریں تاکہ وہ آئندہ بھی چیلنجزکا مقابلہ کرسکے ،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے اوریہاں پر لاکھوں کی تعدادمیں سیاح آرہے ہیں ،اب سیزن شروع ہوچکاہے اورانتظامیہ سیاحوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کررہی ہے ،چندرو زقبل غیر ملکی سیاحوں نے سوات کا دورہ کیا اور سوات میں مثالی امن کی تعریف کی،انہوں نے پوری دنیا کے سیاحوں کو سوات آنے کی دعوت دی اورکہاکہ سوات میں سیاحت کی راہ میں خراب روڈ رکاؤٹ ہیں جن کی بحالی کا کام جاری ہے جس کی تکمیل سے سیاحوں اورمقامی لوگوں کی مشکلات کم ہوجائیں گی۔
Discussion about this post