بونیر (زمونگ سوات ڈاٹ کام)آئی جی پی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ سردار سورن سنگھ ایک نفیس آدمی تھے۔ان کے موت سے بونیر اور کے پی کے کے نہیں بلکہ پاکستان کا نقصان ہوا ہے۔اور ان کے موت سے پیدا ہونے والی حلاء مدتوں پُر نہیں ہوگا۔کیونکہ وہ ایک نڈر لیڈر اور عوام دوست شخصیت تھے۔وہ ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔وہ جب بھی ملتے تھے۔ہمیشہ علاقے کے مسائیل اور عوام کی مفاد کی بات کرتے تھے۔ان کے دلیری اور حب الوطنی پر ہمیں فخر ہے۔وہ انسانیت کا علمبردار تھے۔اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ان کے قاتل پکڑے گئے ہیں۔کیونکہ یہ کنفیوژن دور ہوگئی کہ ان کے خیال میں قتل کرنے کے بعدیہ ایک سیاسی اور دہشتگردی کے بھینٹ چھڑنے والے معمہ بننے سے پہلے ہم قاتلوں تک پہنچ گئے۔ان کا یہ خیال تھا کہ سردار سورن سنگھ کو قتل کرنے کے بعد معاملہ رفع دفع ہوجائے گا۔مگر پولیس جوانوں کی انتھک کوششوں سے 24گھنٹے کے اندر ہم نے ملزمان کو پکڑ لئے۔اب ہماری کوشش ہوگی کہ ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچ جائے۔اور انشاء اللہ اس کیس میں ہمارے اوپر کسی قسم کے سیاسی دباوٗ ہے اور نہ ہم قبول کریں گے۔ان کے کیس میں علاقے کے عوام کے تعاون کا بڑا کردار ہے۔کیونکہ ہمیں بروقت اطلاع اور تعاون سے ہم اصل ملزمان تک پہنچ گئے۔ہم سردار سورن سنگھ کے خاندان اور بچوں کو مکمل سیکورٹی دیں گے۔اور ان کی دیکھ بال اور تعلیم کیلئے کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ بونیر کے موقع پر سردار سورن سنگھ کے لواحقین سے تعزیت کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے پولیس جوانوں کے کردار کو سراہا۔اور ان سے ملک دشمن عناصر کیخلاف گھیرا اور بھی تنگ کرنے کی توقع ظاہر کی۔اس موقع پر انہوں نے پیربابا تھانے میں پولیس جوانوں کے کردار کے حوصلہ افزائی کی۔اور پیربابا کے مزار پر حاضری دی۔بعدازاں انہوں نے ڈی پی او آفس میں سردار سورن سنگھ قتل کیس کے تحقیقات کرنے والے پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ تقسم کئے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی ملاکنڈ آزاد خان ،ڈی پی او سید خالد ہمدانی ، ڈی ایس پی سرکل پیربابا فرمان اللہ خان ،اے سی اسد سرور اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Discussion about this post