الپوری(زمونگ سوات ڈاٹ کام) شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری کے قریب پٹرول پمپِ مارانو گٹ کے ساتھ دو گاڑیوں کے درمیان تصادم،دونوں گاڑیوں میں 7افراد شدید زخمی ، ہسپتال منتقل ،پولیس تھانہ الپوری نے دونوں گاڑیوں ٹو او ڈی موٹر کار اور سوزوکی ڈرائیوران کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الپوری پٹرول پمپِ مارانو گٹ کے ساتھ دو گاڑیو ں ٹو او ڈی موٹر کار نمبرایس ایچ 2335اور سوزوکی نمبر ایس ایچ 1789 کے درمیان ٹھکر ہوئی ، جس کے نتیجے میں 7افراد شدید زخمی ہوئے، مقامی پولیس تھانہ الپوری نے 7زخمیوں کوفوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری پہنچایا ، جہاں ابتدائی طبی امداد شروع کی گئی ، مقامی پولیس نے دونوں گاڑیوں ڈرائیورز کے خلاف ایف ائی ار درج کر کے تفشیش شروع کی ہے ذخمیوں میں پانی گل ولد خانے،سید جمیل ولد خیال،شیرین بہادر ولد نظر،محمد سلیم ولد بخت افسر،عبد الحسن ولد عبد الرزاق ساکنان کنڈاو برکس الپوری،احسان اللہ ولد اعتبارگل سکنہ شاہپور،محمد اصف ولد محب الحق شامل ہیں ۔عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کم عمر ڈارئیورز کی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے اور انتہائی سخت موڑوں پر این ایچ اے کو میررز لگانے چاہیے تاکہ ٹریفک حاداثات کی شرح میں کمی ائے ۔
Discussion about this post