الپوری(زمونگ سوات ڈاٹ کام)شا نگلہ ضلع بھر میں غیر اعلانیہ اورناروا لوڈ شیڈنگ ،محکمہ واپڈا میں سٹاف کی کمی کے خلاف عوام سراپا احتجاج ،واپڈا کوٹکی گریڈ سٹیشن کے اہلکاروں کا قبلہ درست کیا جائے ،شانگلہ میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، کئی گھنٹے تک بجلی بند،کاروباری ٹھپ ہوکر رہ گیا اورمقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کے حالت خراب،شانگلہ کے منتخب نمائندے خاموش تما شائی بنے بیٹے ہیں۔ عوامی حلقوں کا شدید رد عمل ،ناروا لوڈ شیڈنگ اوراوور بلنگ کو فوری طور ختم کیا جائے، عوامی حلقوں کا مطا لبہ۔ تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ زشیڈنگ اوراوور بلنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، گریڈسٹیشن کوٹکے عوام کیلئے عذاب بن گیا ہے، شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ گریڈ سٹیشن کے اہلکار دو فیڈر پر بجلی چلاتے ہیں جبکہ ایک فیڈر پر کئی گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جبکہ حکومت پاکستان نے اپنی طرف سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈیول جاری کیا ہے جس میں دیہاتی اٹھ گھنٹے اور شہری علاقوں میں چھ گھنٹے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن یہاں حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ محکمہ واپڈا شانگلہ کے اہلکاربھی اپنی مرضی پر بجلی کی طریقہ کار وضع کر ر رہے ہیں ، جن کی طریقہ کار میں بجلی یا تو سرے سے مکمل غائب یااپنی مرضی کے مطابق چلاتے ہیں، جس کی وجہ سے کاروباری زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے ، دوسری جانب سٹاف کی کمی کی وجہ سے مسلسل اووربلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،غریب عوام بل جمع کرنے سے قاصر، شانگلہ میں کوئی انڈسٹری یا کوئی فیکٹری موجود نہیں تاہم غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور منتخب نمائندوں کی نااہلی کے مترادف ہے،دوسری جانب شانگلہ میں مسلسل لوڈ شیڈنگ سے ہسپتالوں میں مریض کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی، صوبہ میں وفاقی محکموں کے سربراہ انجینئر امیر مقام اور پیسکو خیبر پختونخوا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شانگلہ میں جاری ناروا لوڈ شیڈنگ ،اووربلنگ کا سلسلہ ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،شا نگلہ میں محکمہ واپڈا میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔
Discussion about this post