اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز): پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے عمران خان کو کیا گیا چیلنج قبول کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت پانامہ لیکس کے ٹی آر اوز پر اپوزیشن سے مشاورت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک اس سوچ کے خلاف ہے جس نے ملک کو بھکاری بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کر کے ٹی آر اوز بنا کر حکومت کو آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کو اپنے 20 سالہ اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔
ADVERTISEMENT
Discussion about this post