ADVERTISEMENT
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق فیس بک ایک نئی ایپلی کیشن پر کام کر رہا ہے۔ یہ ایپلی کیشن میسنجر اور نارمل فیس بک ایپ سے یکسر مختلف اور الگ ہوگی۔یہ نئی ایپ کیمرہ ایپلی کیشن ہوگی، جس میں سنیپ چیٹ کی طرح کے فیچرز ہونگے۔اس نئی ایپ کا مقصد صارفین کو ہر طرح سے فیس بک پر ہی مصروف رکھنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فیس بک اس ایپلی کیشن پر کافی کام کر چکا ہے، فیس بک اس ایپ میں ایسے فیچرز شامل کر رہا ہے، جس سے صارفین ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکیں اور لائیو سٹریمنگ بھی کر سکیں۔فیس بک نے اس اخباری رپورٹ پر ابھی تک تبصرہ نہیں کیا ہے۔
Discussion about this post