مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم مروت نے کہا ہے کہ سوات میں مکمل امن قائم ہے اور پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ، وہ گذشتہ روز سوات پریس کلب کے نمائندہ وفد سے اپنے دفتر میں گفتگو کررہے تھے،وفد کی قیادت چیف آرگنائزر غلام فاروق اور چیئرمین سوات پریس کلب شہزاد عالم کررہے تھے سابق جنرل سیکرٹری فضل رحیم خان اور پرویز عالم پاپا بھی ان کے ہمراہ تھے ، اس موقع پر انہوں نے سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکبادی دی اور امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ قلم کے ذریعے سوات کے عوام کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے میں کرداراداکرے گی،انہوں نے مزید کہا کہ سوات پولیس چوبیس گھنٹے متحرک رہتی ہے اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ خفیہ اہلکارمینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کررہی ہے جس کے باعث جرائم میں نمایاں کمی آنے سمیت سوات میں مکمل امن قائم ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات پولیس جدید ہتھیاروں سے لیس اور ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، ضلع بھر کے پولیس اہلکار وں کو سختی سے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کی ہدایت کی گئی ہے اور مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف وقفے وقفے سے سرچ اپریشن ہوتے ہیں جس میں بڑی تعداد میں جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے کر جیلوں میں بھیج دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے تحفظ کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گئے ہیں سیاح کسی بھی وقت بلاخوف وخطر سوات آکر یہاں کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوزہوسکتے ہیں۔
Discussion about this post