مانسہرہ( زمونگ سوات آن لائن نیوز): وزیراعظم محمد نواز شریف نے عوام کو مکمل یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ 2018ء میں بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائیگی،ہم پاکستان کی ترقی،عوام کی بہتری،خوشحالی کا ایجنڈا رکھتے ہیں،ہم دھرنوں کا ایجنڈا نہیں رکھتے،پاکستان کو بہترین ملک بنانے کا عزم لے کر نکلے ہیں، 1990سے لیکر آج تک تمام بجلی اور سڑکوں کے منصوبے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بنائے ہیں،پاکستان کے عوام آپ کوترقی کی راہ میں حائل نہیں ہونے دینگے،انہوں نے یونیورسٹی کو مزید 100کڑور روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہو رہی ہے،میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں ترقی و خوشحالی کے سفر پر نکلا ہوں ،جلسے جلوسوں کی مہم پر نہیں نکلا،آج بھی یہاں ایک پراجیکٹ کی تقریب کیلئے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی،عوام کی بہتری،خوشحالی کا ایجنڈا رکھتے ہیں۔ہم دھرنوں کا ایجنڈا نہیں رکھتے،پاکستان کو بہترین ملک بنانے کا عزم لے کر نکلیں ہیں۔ہم نے برہان سے لے کر حویلیاں تک،جبکہ اب حویلیاں سے شنکیاری موٹروے شروع ہو رہی ہے۔اسلام تا پشاور موٹروے چھ لینز پر مشتمل ہے۔میرے دوست جب حسن ابدال سے یہاں تک پہنچتے ہیں تو کتنے گھنٹے لگتے ہیں؟پانچ گھنٹے لگتے ہیں ،انہوں نے منصوبے کے چیئرمین سے پوچھا کہ کتنا وقت لگے گاتو انہوں کہا کہ دیڑھ گھنٹہ لگے گا۔پھر انشاء اللہ مانسہرہ اور ایبٹ آباد کو بھی موٹروے سے ملایا جائیگا۔یہ پاکستان کی ترقی،عروج اور خوشحالی کا پیغام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 1990سے لیکر آج تک تمام بجلی اور سڑکوں کے منصوبے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بنائے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر اپنے موٹروے منصوبوں کا ٹریک ریکارڈ بھی بتایا۔خیبرپختونخواہ کے اندر ہماری حکومت نہیں ہے لیکن یہاں تمام منصوبے تو ہم نے بنائے ہیں تو کہاں ہے نیا پاکستان؟ انہوں نے کہا کہ ہم نعروں سے کام نہیں لیتے۔عوام کو 2018ء میں نیاپاکستان نظر آئیگا۔انہوں نے کہا کہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ اگر ترقی میں حائل ہوئے تو عوام اٹھا کر آپ کو باہر پھینک دینگے،پاکستان کے عوام آپ کوترقی کی راہ میں حائل نہیں ہونے دینگے۔ملک مسائل سے باہر نکل آیا ہے مہنگائی کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔
Discussion about this post