سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )پاک فوج اور پولیس کا نام استعمال کرنے والا نو سر باز گرفتار پاک فوج نے کالا کلے کے ایک نو سر باز کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ مجرم حیدر علی ولد دوست محمد کالاکلے کا رہائشی ہے ۔ حید رعلی نے فوج اور پولیس کا نام استعما ل کرکے عام اور سادہ لوح لوگوں کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کے ذریعے رقم ہڑپ کی۔ حید رعلی کو نظم وضبط میں بے قاعدگیوں کی وجہ سے 2011ء میں سپیشل پولیس فورس سے خارج کیا گیا لیکن اس کے باوجود حید ر علی نے علاقے کے لوگوں اور مطلوب افرد کے لواحقین سے پاک فوج کے نام پر پیسے بٹور کر ان کے دہشتگرداہل خانہ کو رہا کرانے کے جھوٹے وعدے کئے ۔ متاثرین کی طرف سے شکایت موصول ہونے پر پاک آرمی نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے اس کو گرفتار کیا اور اس کو چالان کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔ اس کاروائی کا مقصد سوات کی سر زمین پر ہر طرح سے دہشتگردی یا فورسز کے خلاف ملوث سازشی عناصر کا ہمیشہ کیلئے قلع قمع کرنا ہے ۔ اس موقع پر عوام الناس سے بات چیت کرتے ہوئے پاک فوج کے نمائندہ آفیسر نے سوات کے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ ایسے دھوکے بازوں کے نرغے میں نہ آئیں اور یقین رکھیں کہ پا ک آرمی ، سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر ہمیشہ کی طرح مالاکنڈڈویژن کی عوام کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post