سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) پبلک پراسیکوٹر کا 30 اپریل سے عدالتی بائیکاٹ اور احتجاج کا اعلان ، پبلک پراسیکوٹر کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت پرا سیکوٹرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر سعید نعیم خان ہوا جس میں چترال میں سینئر سول جج اور پراسیکوٹر ز آفیسر افضل خان کے درمیان ہونے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سینئر سول جج چترال نے پی پی افضل خان کو بیٹے سمیت گھر بلا کر ان پر تشدد کیا اور پھر ایف آئی آر درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا جو کہ پانچ روز سے جیل میں ہیں جوکہ سراسر زیادتی ہے ، انہوں حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ دو روز کے اندر اندر انہیں رہا نہ کیا گیا اور ڈی پی او چترال اور ایس ایچ او کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو 30 اپریل سے پورے صوبے میں عدالتی بائیکاٹ اور احتجاج کیا جائے گا اور پولیس کے کام سے بائیکاٹ ہوگا ۔
Discussion about this post