اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے بچوں کے نام آف شور کمپنی ہونے کا اعتراف کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے نجی ٹی وی اخبار کو انٹرویو میں اپنے بچوں کے نام آف شور کمپنی کا اعتراف کر لیا۔ جہانگیر ترین نے بتایا کہ آف شور کمپنی میرے چار بچوں کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ کمپنی کے املاک برطانیہ میں جبکہ کمپنی ایک ٹرسٹ کے ذریعے چلائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے بچے بالغ اور خود مختار ہیں البتہ میرے نام پر کوئی کمپنی نہیں ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرے بچوں کےنام پر آف شور کمپنی کو میری کمپنی نہیں کہا جا سکتا۔ برطانیہ میں اثاثوں کی مینجمنٹ کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ پانامہ لیکس کے بعد پاکستان میں سیاسی ہیجان پیدا ہو گیا ہے۔ جبکہ حکومت پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کے لیے تاحال محو غور ہے۔
Discussion about this post