لاہور(زمونگ سوات آن لائن نیوز): پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر لاہور پولیس نے عمران خان کو خط ارسال کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے عمران خان کو تھریٹ ایڈوائزری (Threat Advisory) جاری کی گئی ہے۔ خط میں لاہور پولیس نے عمران خان کو بتایا کہ لاہور میں آپ کی جان کو خطرہ ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی کی اطلاع موصول ہوئی ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا گروپ عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ روز یکم مئی کو لاہور میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان آج لاہور پہنچ کر جلسہ گاہ کا دورہ کریں گے اور جلسے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ بھی لیں گے۔
Discussion about this post