سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) جے یو آئی ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا پر یہودی لابی مسلط ہے جسے انتخابی نتائج کے برعکس خیبر پختونخوا کی حکومت دی گئی ،جن پر الزام ہیں وہ بھی آف شور کمپنیوں کے مالک لیکن الزام لگا کر دھرنے دھرنے والے بھی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں ،گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ عمران خان بچگانہ اور گھروندے بنانے کی سیاست کررہے ہیں ،وزیراعظم سے استعفیٰ لینے والے اپنے وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کیوں نہیں لیتے؟ایک طبقہ گراکر دوسرا طبقہ سرمایہ دارانہ نیٹ ورک کا حصہ بننا چاہتا ہے ،پہلے بھی کہا آج بھی کہتا ہوں عمران یہودیوں کے ایجنٹ ہیں ،جنہوں نے حال ہی میں عمران نے میئر کے الیکشن میں اسرائیلی حامی سابقہ سالے کے لئے مہم چلائی ، ان کاکہناتھا کہ ہمارے حکمرانوں نے مغربی جنگ کا حصہ بن کر مسلمان کو دہشت گرد قراردیا گیا ہے اور عالمی سطح پر اسلام کی بدنامی کی گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کا مطالبہ کرنے والے آج اپنے موقف سے پیچھے ہٹ رہے ہیں ،مولانافضل الرحمن نے کہاکہ اس وقت دنیا میں عالمی اقتصادی جنگ ہورہی ہے اور امریکہ مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے خلاف اقتصادی جنگ لڑرہے ہیں انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہوتے ہوئے یہاں پر کوئی کسٹم ایکٹ نافذ نہیں کیا جاسکتا ،انہوں نے اپریل 2017میں پشاور میں جے یو آئی کے صدسالہ یوم تاسیس کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ کانفرنس 2018میں عام انتخابات میں جے یو آئی کی کامیابی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔
Discussion about this post