مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیر اعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ تبدیلی کے دعویدارعمران خان خیبربینک سکینڈل کو سامنے لائیں،پی ٹی آئی کی سیاست صرف جلسوں اوردھرنوں تک محدودہے،خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کا فنڈ بند پڑاہے ،مرکزی حکومت نے سوات سمیت پورے ملاکنڈڈویژن کی تعمیر وترقی کیلئے خطیرفنڈ منظورکیا ،20مئی کو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف دورہ سوات کے موقع پر سوات کیلئے ایک جامع پیکج کااعلان کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ سنگوٹہ سوات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ آج کل جلسوں اوردھرنوں کا موسم ہے کوئی لاہورمیں دھرنا دے رہا ہے تو کوئی گراسی گراؤنڈمیں جلسے منعقدکررہاہے مگر ہماراکام اورمقصد عوام کی فلاح وبہبودکیلئے عملی کام کرنا ہے ،انہوں نے کہاکہ 20مئی کو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سوات کا دورہ کریں گے اور سوات کیلئے ایک بڑے پیکج کا اعلان کریں گے ،اس سے قبل بھی وہ سوات کا دورہ کرچکے ہیں اورسوات کے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ایک ایک ارب روپے کی منظوری دی تھی امید ہے کہ مزید فنڈ کی منظوری بھی دیں گے ،انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکن یونین کونسلوں اور وییکج کونسلوں کی سطح پر پروگرام منعقدکرکے اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں تاکہ وزیر اعظم کے دوران کے موقع پر بھرپوراندازمیں شرکت کرسکیں،انہوں نے کہاکہ پانی،بجلی اور گیس منصوبوں کیلئے مرکزی حکومت نے خطیر فنڈ منظورکی ہے اوران منصوبوں کی تکمیل سے ترقی کاایک بہت بڑا انقلاب برپا ہوجائے گا،اس کے علاوہ مینگورہ گریڈسٹیشن کیلئے ہائی پاؤر ٹرانسفارمرکی بھی منظوی دی جاچکی ہے جس کی تنصیب سے لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہوجائے گا ،انہوں نے کہاکہ ایکسپریس وے منصوبے سے سوات کی سیاحت کو فروغ ملنے سمیت مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور معیشت کو سہارا ملے گا ،اس کے علاوہ بجلی سے وابستہ مسائل کے حل کیلئے چالیس کروڑروپے منظورہوئے ہیں جس سے ضلع بھر میں بجلی کے کم وولیٹج کے مسئلہ پر قابوپایا جاسکے گا ،انہوں نے کہاکہ عمران خان خالی خولی دعوے اور وعدے کررہے ہیں مگر خیبرپختونخواکی ترقی کیلئے کسی قسم کا عملی قدم ابھی تک نہیں اٹھایا یہاں تک کہ اس صوبے میں ترقیاتی منصوبو ں کیلئے منظورکردہ فنڈ بھی بند پڑا ہے،عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں اورجوکرتے ہیں وہ کہتے ہیں جس سے ان کے تمام تر دعوے غلط ثابت ہوچکے ہیں اور وہ عوام میں اعتماد کھوچکے ہیں ،عمران خان نے کے پی کے میں حکومت تو بنائی مگر تمام تر اختیارات اپنے پاس رکھے جس کی وجہ سے ان کے وزرا اور ممبران کچھ بھی نہیں کرسکتے یہ ہے پی ٹی آئی کی تبدیلی جو ان کے اب تک کے دوراقتدارمیں عوام نے محسوس کی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم دوغلی پالیسی پر نہیں بلکہ عوام کی خدمت کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم قدم قدم پر عوام کے ساتھ رہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن نہ صرف مرکز میں بلکہ صوبہ خیبر پختونخوامیں بھی عوام کی طاقت سے حکومت بنائے گی۔
Discussion about this post