سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) عالمی یوم مزدور کے موقع پر متحدہ مزدور یونین سی بی اے ٹی ایم اے مینگورہ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ، نشاط چوک تک واک ، حکمرانوں سے مزدوروں کے جائز حقوق دینے کا مطالبہ ، یکم مئی 1886 کو شگا گو میں مزدوروں کے ساتھ ظلم ہوئی اور یہ دن ہر سال دنیا بھر سمیت پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں منایا جاتا ہے ، مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے متحدہ مزدور یونین کے چیئرمین تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود ، سابق صدر حاجی فضل ربی ، ڈسٹرکٹ کونسل کے ملازمین کے صوبائی صدر اقبال حسین ، بخت کرم اور صدر گل بر خان نے کہا کہ صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر بلدیات فوری طور پر تمام تر کلاس فور مزدور وں کے مسائل حل کرے ، انہیں اوور ٹائم دینے کے ساتھ ساتھ دیگر مراعات دی جائے ، مقررین نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان مزدوروں کی محرومیوں کا ازالہ یقینی بنائیں ، اس موقع پر ایل سی بی کے خلاف اور حکومت کے خلاف مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی ، مظاہرین نے درجہ چہارم ، ٹیکنیکل ملازمین کو اپ گریڈ کرنے اور سروس سٹرکچر فعال بنانے کا بھی مطالبہ کیا ، مظاہرین نے کہا کہ اگر فوری طور پر مسائل حل نہ کئے گئے تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوکر میونسپل سروسز واٹر سپلائی ، صفائی اور دیگر تمام شعبوں سے ہڑتال کا آغازکر کے سڑکوں پر نکلنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔
Discussion about this post