ممبئی(زمونگ سوات آن لائن نیوز) بھارتی فلمی حلقے کے بیشتر افراد کی رائے کے مطابق اگر ویوک اوبرائے کو وقت واپس لانے کا موقع مل جائے تو شاید وہ تقریبا آج سے ایک عشرہ قبل کی پریس کانفرنس میں کہے الفاظ واپس لینے کا فیصلہ کریں جن کی وجہ سے انکے تعلقات سپر سٹار سلمان خان کے ساتھ ہمیشہ کیلئے کشیدہ ہوئے تھے۔
واضح رہے دونوں ستاروں کے درمیان تنازعے کی وجہ سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بنیں تھیں۔
اگرچہ سلمان خان انڈسٹری میں اپنے تمام قابل ذکر سمجھے جانے والے حریفوں کے ساتھ صلح کر چکے ہیں جن میں شاہ رخ خان کا نام بھی شامل ہے تاہم انھوں نے اس واقعے کے بعد دوبارہ کبھی ویوک اوبرائے کے متعلق کبھی کوئی بات نہیں کی۔ تاہم دوسری جانب ویوک اوبرائے متعدد بار سلمان خان کے ساتھ صلح کرنے کو شش کر چکے ہیں۔
Discussion about this post