سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات محمد سلیم مروت نے میڈیا کے نمائیندوں کوانٹرویوں دیتے ہوئے کہاں کہ سال 2016کے اغاز سے ابتک2500 سے ذائد کمسن ڈرائیوروں کیخلاف اپریشن کی ،یہ اپریشن مزید بھی جاری رہیگا ،کمسن ڈرائیوروں کے اسٹامپ پیپر جمع ہوچکے ہیں ،انکی والدین نے قسم کھائی ہے کہ ہم اپنے کمسن بچوں کو موٹرسائیکل نہیں دینگے ،اور اسٹامپ پیپر پر بھی واضح لکھا ہے کہ اگر ہمارے بیٹے نے دوبارہ موٹر سائیکل چلایا تو انکی خلاف قانونی کاروائی کیجائے ،ڈی پی او سوات نے کمسن ڈرائیوروں کے ورثاء کو ہدایت دی کہ اگر دوبارہ کمسن ڈرائیور دوران ڈرائیونگ پکڑا گیاتو انکی موٹر سائیکل ضبط کیجائیگی،انہوں نے سوات بھر کے تما م پولیس سٹیشن ،اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہدا یت دی کہ کمسن ڈرائیوروں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف اپریشن کو تیز کریں،اور اپریشن میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہئے ، کمسن ڈرائیور بغیر ہیلمٹ اور لائسنس نہ ہونیوالے ڈرائیورو ں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کرینگے ، قانون کو چیلنج کرنیوالوں کیلئے قانونی راستہ بھی اپنائینگے ،کمسن ڈرائیوروں کیخلاف اپریشن میں کسی قسم کی سفارش قبول نہیں ہوگی ، پولیس ریکارڈ کیمطابق کسی کا موٹر سائیکل پہلے دفعہ پکڑا گیا تو تین دن تک انکو نہیں دی جائیگی،اور عدالتی اسٹامپ پیپر پر والدین،بھائی کے علاوہ یہ موٹر سائیکل کسی کو بھی نہیں دیا جائیگا ، انہوں نے میڈیا کے ذریعے تما م والدین کو ہدایت دی کہ اپنے کمسن بچوں کو ڈرائیونگ سے بچھائیں ،اس سے ٹریفک حادثات بھی ہوتے ہیں ،اور ان کمسن ڈرائیوروں کے حادثات کیوجہ سے کئی گھرانوں میں ماتم بھی گزر گئی ہے ،سوات پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت تیار ہیں ،عوام بھی پولیس کیساتھ تعاؤن کریں .
Discussion about this post