مینگورہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) جمعیت علماء اسلام حلقہ پی کے 80کے جنرل سیکرٹری اعجاز خان نے کہا ہے کہ جلسے کے کامیابی پر سواتیوں کے مشکور ہیں گراسی گراؤنڈ کی جلسہ میں مخالفین کے اوسان خطا کردیئے ہیں مستقبل جے یوآئی کی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سوات کے گراسی گراؤنڈ کے جلسے کیلئے جو منصوبہ بندی کی تھی اللہ تعالیٰ نے اسے کامیابی سے ہمکنار کردیا ہے اور گراسی گراؤنڈ کی تاریخ میں یکم مئی کے جلسہ ایک تاریخ ساز جلسہ ثابت ہوا ہے جس پر ہم سوات کے غیور عوام اور جے یو آئی کے کارکنوں کے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور کامیاب جلسے پر پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post