بنوں(زمونگ سوات آن لائن نیوز): پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے بنوں میں تعلیمی اداروں کی بندش پر اظہار برہمی کیا ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ تعلیم کو سیاست کی بھینٹ چڑھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ علاقہ میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران تعلیمی اداروں کا بند ہونا منفی روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو صوبے میں اس قسم کے اقدامات روکنے کی ہدایت کی ہے۔
اس سے قبل مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ بنوں کے ناظم نے ای ڈی او سے تعلیمی اداروں کی بندش کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن ای ڈی او نے علاقائی ناظم کو انکار کیا تھا۔ مشتاق غنی نے کہا کہ جن تعلیمی اداروں میں چھٹی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Discussion about this post