صارفین کی پرائیویسی تمام ٹیکنالوجی کمپینوں کے لیے اہم ہے۔اسی لیے فیس بک نے گزشتہ دنوں اپنی میسنجر ایپلی کیشن وٹس ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ اب لگتا ہے کہ کہ فیس بک اپنی میسنجر ایپلی کیشن میں میسیجز کے خود بخود ڈیلیٹ ہو جانے کا فیچر متعارف کرانے والا ہے۔
ٹوئٹر پر @iOSAppChanges نے کچھ سکرین شاٹس شیئر کیے ہیں جن میں میسنجر فار آئی او ایس کے ورژن 68 میں ان فیچرز کو دکھایا گیا ہے۔
اگرچہ یہ ایپ سٹور پر دستیاب میسنجر کا تازہ ترین ورژن ہے مگر لگتا ہے کہ اس فیچر کو بعد کے سب ورژن میں شامل کیا جائے گا۔
اس فیچر صے صارفین اپنی مرضی کے وقت، جو منٹوں، دنوں، مہینوں یا سالوں میں ہوسکتا ہے، پر پیغامات کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔
Discussion about this post