ADVERTISEMENT
لاہور(زمونگ سوات آن لائن نیوز)پاکستان سپر لیگ کے معاملات کو آزادانہ انداز میں چلانے کے لئے کمپنی کا درجہ دئیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایاہے کہ تین مئی کو ہونے والے پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں پی ایس ایل کو آزادانہ اندازمیں چلانے کیلئے اسے ایک کمپنی کا درجہ دینے کے سلسلے میں بھی پیشرفت ہونے کا امکان ہے۔ فیصلہ کئے جانے کی صورت میں ایونٹ کے معاملات کاپی سی بی کے انتظامی امورسے کوئی تعلق باقی نہیں رہے گا۔
Discussion about this post