سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات پریس کلب میں عالمی یوم صحافت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ،سوات کے صحافیوں نے صحافت کی بالادستی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہے ،مقررین گزشتہ روز سوات پریس کلب میں عالمی یوم صحافت کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوات پریس کلب کے چیف ارگنائزر غلام فاروق ،سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم اور یونین اف جرنلسٹ کے صدر شیرین زادہ نے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کے کردار پر خصوصی روشنی ڈالی اور کہا کہ سوات میں صحافت کی بالادستی کیلئے سوات کے صحافیوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے اور صحافت کو زندہ رکھا انہوں نے کہا کہ شدید کشیدہ حالات میں بھی سوات کے صحافیوں نے اپنی مٹی کو نہیں چھوڑا اور وہ یہاں پر امن کے قیام کیلئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہے لیکن افسوس کہ آج تک نہ تو ملکی سطح پر اور نہ ہی بین الاقوامی سطح پر سوات کے صحافیوں کے کردار کو سراہا گیا اور نہ ہی انکی حوصلہ افزائی کی گئی ۔
Discussion about this post