ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات ،سیدو شریف میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ سے سولہ سالہ نوجوان جاں بحق ، جبکہ خاتوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق منگل کی شام سیدو شریف کے علاقہ بر کلے میں بچوں کی لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد بڑے بھی کود پڑے جس میں عمران ولد مقصود نے اپنے رشت داروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کا سالا بر کت علی ولد پائند ہ محمد زخمی اور انکا بیٹا نعمان جاں بحق ہوا ۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون بھی زخمی ہوگئی جن کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔
Discussion about this post