سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آفتاب خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تعلیمی ایمر جنسی کے دعوے غلط ثابت ہوئے،تحصیل مٹہ میں دو صوبائی وزراء کے باوجود طالبات کیلئے کالج نہیں ،ہماری طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے مینگورہ اور دوسرے شہروں کو جانا پڑتا ہے پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی صرف دعوؤں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی نا کام کوشش کر رہے ہیں جبکی زمینی حقائق بالکل اْن کے دعوؤں کے برعکس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمونگ سوات ڈاٹ کام سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ تحصیل مٹہ میں دو صوبائی وزراء محمدود خان اور محب اللہ خان کی موجودگی کے باوجود یہاں پر طالبات کیلئے کالج نہیں ہے اس اہم مسئلے کے حل کیلئے انہوں نے کوشش کی ہے صرف زبانی جمع خرچ سے عوام کو ٹرخایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مٹہ کی زیادہ تر طالبات میٹر ک کے بعد دوسرے شہروں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے جا تی ہیں محمود خان دعوے تو بہت کرتے ہیں لیکن عملی قداکوئی نہیں موصوف تین سالوں میں طالبات کیلئے ایک کالج بھی نہ بنا سکے اور تبدیلی کا دوی کرتے تھکتے نہیں انہوں نے کہا کے آنے والے انتخابات میں عوام اس ظلم کا بدلہ ضرور لیں گے اور قوم ہماری بیٹیوں کو جہالت کے اندھیروں میں رکھنے والوں کو کھبی معاف نہیں کر گی ۔
Discussion about this post