دبئی:(زمونگ سوات آن لائن نیوز) : دبئی میں سڑکیں بنانے کا کام سارا سال ہی جاری رہتا ہے۔ جوں ہی سڑک بنتی ہے سرکاری طور پر اسکا کوئی نہ کوئی نام بھی سامنے آ جاتا ہے ۔جو اس علاقے کی مناسبت سے ہی ہوتا ہے۔ لیکن دبئی کے شہری آج کل ایک نئی مشکل میں ہیں۔ ان کے مطابق نئے نام اور اس علاقے کی ڈرائریکشن والے سائین بورڈ پر غلط لکھا ہوتا ہے ۔
جس سے نہ صرف ان کو بلکے کئی دفعہ ان کے مہمان بھی پریشان ہو جاتے ہیں اور اِدھر اُدھر بٹھکتے رہتے ہیں۔ ایک شہری نے مثال دیتے ہوئے کہا کے جیسے کسی نے ” گارن السبکھا سٹریٹ جانا ہو تو سائین بورڈ پر ” جے ایل ٹی “ لکھا ہوتا ہے۔ المرسا سٹر یٹ کے لیئے ” جب بی آر“ ان ناموں اور سائن برڈ کے اشاروں کا کوئی تعلق نہیں بنتا ۔ اسکے ساتھ کئی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ اس کے مہمان راستہ بٹھک گئے ۔ اور اس سےز یادہ خطرناک بات یہ ہے کہ گاڑیوں والے راستہ بھولنے کی وجہ سے کہیں نہ کہیں راستے کا تعین کرنے کے لیئے کھڑے ہو جاتے ہیں جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔
Discussion about this post