ADVERTISEMENT
ہیگ (زمونگ سوات آن لائن نیوز) عالمی حکومتی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ داعش اپنے کیمیائی ہتھیار بنا سکتی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیگ میں قائم ممنوعہ ہتھیاروں کے لئے تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل رحمت اوذیو مکیو نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ تکفیری گروپ کا پہلے ہی عراق اور شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا خدشہ ہے تاہم اب یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ داعش کا ذاتی کیمیائی ہتھیار بنانے کا بھی قوی خدشہ موجود ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ٹھوس شوائد موجود ہیں کہ دہشتگرد گروپ اس ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کر چکا ہے جو کہ اسےے کیمیائی ہتھیار بنانے میں معاون ہو گی ۔
Discussion about this post