مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کیخلاف کاروائی ، متعدد اڈے بند کردیئے گئے ، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا منظور احمد نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جاویداختر کے ہمراہ چھاپے مارے ، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا منظور احمد نے کہا کہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے ، ہر چیز کیلئے قانون و آئین ہے اور ٹرانسپورٹرز کو بھی چاہیئے کہ وہ قانون کے مطابق اڈے قائم کریں ، اس حوالے سے انہوں نے مینگورہ شہر میں اپریشن کی اور متعدد اڈوں کو بند کردیا گیا ، انہوں نے مزید کہا کہ اب اڈے بند کردیئے ہیں اگر دوبارہ غیر قانونی اڈے قائم ہوئے تو بند کرنے سمیت مالکان کیخلاف قاونونی کاروائی کریں گے ، پھر بھی نہ مانے تو جیل بھیجوایا جائیگا ۔
Discussion about this post