مردان ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) شہباز گڑھی میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ ، کالعدم تنظیم طالبان سوات کے 2مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ، پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او مردان فیصل شہزاد کو اطلاع ملی کہ مردان اور صوابی کے پہاڑی علاقہ گیلہ کنڈاو میں کچھ مشکوک افراد دہشت گرد ی کی غرض سے موجود ہیں جس پر ڈی ایس پی رورل اختر از خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ شہباز گڑھ فضل شیر خان ، ایس ایچ او تھانہ رستم مقدم خان اور ایس ایچ او تھانہ چورہ انداز خان نے بمعہ دیگر نفری پولیس فوری کارروائی کرتے ہوئے گیلہ کنڈاو شہباز گڑھ میں گھیرا ڈال کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران مبینہ دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کھول دی ، جس پر پولیس پارٹی نے جوابی فائرنگ کردی تاہم اس میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس نے دونوں مبینہ دہشت گردوں خالد محمد عرف چمبڑ ولد صابر شاہ ، خالد زمان ولد محمد شعیب ساکنان ملک آباد صوابی کو نہایت حکمت عملی کیساتھ قابو کرکے گرفتار کیا اور انکے قبضہ سے 02کلو بارودی مواد ، 90فٹ سیفٹی فیوز ، 10عدد ڈیٹونیٹر ، 02عدد پستول 30بور بمعہ 15عدد کار توس برآمد کرکے قبضہ پولیس کی گئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دونوں دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان سوات سے ہے جن پر ٹارگٹ کلنگ کا بھی شبہ ہے ۔
Discussion about this post